نئی دہلی ، 28؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شملہ دورے پر گئیں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پیٹ میں دردہونے کے بعد جمعہ کو دہلی لوٹ آئیں تھیں اور انہیں سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کے بیٹے اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بتایا کہ ان کے پیٹ میں دقت تھی اور اب وہ بہتر ہیں۔فکر کی کوئی بات نہیں وہ اب کافی بہتر ہیں۔اسپتال کے چیئرمین (مینجمنٹ بورڈ) ڈی ایس رانا نے بتایا تھا کہ 70 سالہ سونیا گاندھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔رانا نے ایک بیان میں کہاکہ سونیا گاندھی کو جمعہ کی شام پانچ بجے اسپتال لایا گیا۔ انہیں پیٹ میں تکلیف تھی اورعلاج کرنے کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سونیا کو شملہ سے ایک ایئر-ایمبولینسوں سے اسپتال پہنچایا گیا۔وہ چھٹی منانے شملہ گئی تھیں۔سونیا کو شملہ سے واپس لانے کے لئے اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو بھیجا گیا تھا۔